28/07/2020

Allama Asif Raza Alvi about Bill Sahaba aur Ahlebait :




علامہ آصف رضا علوی صاحب نے گزشتہ رات مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے نئے پیش کیے جانے والے بل، جس میں اہل بیت اطہار کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ لگانے کی تجویز دی گئی، کی سختی سے مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل تو اہل سنت کی اپنی مستند کتاب صحیح بخاری کی بھی نفی کرتا ہے کیونکہ امام بخاری نے بے شمار مقامات پر خود ان کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام لکھا ہے۔ اہل بیت کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ لگانا ، صحابہ کو اہل بیت کے برابر کرنے کی ایک سازش ہے جب کہ اہل بیت کا رتبہ صحابہ سے کہیں زیادہ ہے۔
انھوں نے اپنی بات پر مزید زور دیتے ہوئے سنی کتب کا حوالہ دیا اور کہا کہ نبی (ص) کے پسینے کے قطروں سے جو تخلیق پائیں وہ علیہ السلام تو جو بنے ہی نبی (ص) کے نور سے ہوں وہ رضی اللہ کیسے ہو سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فاطمہ سلام اللہ علیہ، مولا علی، امام حسن و حسین کے لیے ارشاد فرمایا کہ یہ مجھ سے ہیں اور آل محمد (ص) کے ناموں کے ساتھ کبھی بھی رضی اللہ نہیں لگ سکتا۔
علامہ صاحب نے مزید کہا کہ نبی (ص) کے ساتھی رضی اللہ اور حسین کے تمام ساتھی بھی علیہ السلام کے درجہ پر فائز ہیں۔ انھوں نے قرآن و حدیث کا حوالہ دے کر اس بات کو ثابت کیاکہ حدیث کے مطابق امام حسین علیہ السلام صراط ہدایت ہیں اور قرآن میں اللہ نے ان لوگوں پر سلام بھیجا ہے جو ہدایت کے پیچھے چلتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ حسین علیہ السلام کے ساتھی تو وہ تھے کہ جن کے جذبہ ایمانی اور محبت کو پرکھنے کے لیے امام حسین (ع) نے انھیں جنت کی ضمانت دی کہ وہ 10 محرم سے پہلے انھیں چھوڑ کر اپنی جان بچالیں لیکن وہ تب بھی جان قربان کرنے سے پیچھے نہ ہٹے ۔ انھوں نے کہاکہ حسین علیہ السلام نے اس قوم کو اتنا با شعور بنادیا ہے کہ وہ آج بھی باطل کے سامنے اٹھ کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دولت، تخت و تاج یا دنیاوی مال ودولت ان کی امام حسین علیہ السلام سے والہانہ محبت و عقیدت کو کسی صورت کم نہیں کر سکتے۔

Allama Asif Raza Alvi Exclusively talked about the bill which is presented about ahlebait . He said that we also demand that if you want to pass this bill then don't recite darood ( Salawat) in namaz because when you recite darood in namaz it means you have to write alaih slam with ahlebait . Razi Allah is the title of Sahaba not ahlebait . There are numbers of hadees in Sahih bukhari which state that Ahlebait are alaih salam
You can watch the exclusive video which is uploaded by our channel Farogh e Aza