28/07/2020

Message to imran khan:



معروف شاعر اہلبیت جناب رضا عباس رضا نے ہمارے چینل فروغ عزا سے مومنین کو پیغام دیا کہ چند روز قبل ایک بل پیش ہوا جس کا نام تحفظ بنیاد اسلام بل رکھا گیا۔ لیکن اس میں ایسی باتیں تھیں جو کہ کسی بھی محب اہلبیت کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں تھیں۔ مختلف علما اکرام اور زاکرین نے اس بل کی مخالفت اپنے انداز میں کی میں نے بحثیت شاعر اس موضوع پر ایک کلام لکھا ہے ۔ سب سے پہلے تو یہ واضح رہے کہ آپ کسی پر اپنا عقیدہ زبردستی مسلط نہیں کر سکتے جیسا کہ اس بل میں کہا گیا کہ پاک نبی کی چار بیٹیاں ہیں لیکن ہم اس بات کو مانتے ہی نہیں تو زبردستی ہمارے عقیدے  کہ خلاف کیوں بات کیوں لکھی گئی
اس کے علاوہ اس بل میں کہا گیا کہ نبی پاک کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم یا صلی اللہ علیہ وآل وسلم لکھا جائے میرا سوال ہے کہ آل کے بغیر درود کیسے مکمل ہے جب نماز ہی آل پر درود بھیجے بغیر مکمل نہیں ۔
پھر ایک اور بات کہ اہلبیت اور صحابہ اکرام کے ساتھ رضی اللہ لکھا جائےگا
یعنی آپ صحابہ اور اہلبیت کو برابر سمجھتے ہیں ؟؟ جب قرآن میں اللہ نے فرمایا ہے کہ ہم نے بعضوں کو بعض پر فضیلت دی ہے تو ہم انکو برابر کرنے والے کون ہیں؟ میری وزیرعظم جناب عمران خان صاحب سے اپیل ہے کہ اس بل کو بلکل منظور نہ کریں کیونکہ یہ آپکی حکومت کو ختم کرنے کی سازش ہے ہر شخص کو اپنے عقیدے پر رہنے کا حق حاصل ہے یہ آپکے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔
اہلبیت رضی اللہ ہیں یا علیہ السلام اس موضوع پر کلام پیش خدمت ہے




اللہ کا جو بندہ علیہ السلام ہے 
آل نبی کا صدقہ علیہ السلام ہے 

تم اعتراض کرتے ہو آل رسول (ص) پر
اس گھر کا بچہ بچہ علیہ السلام ہے

وہ نقطہ جو سمجھ نہیں آیا تمہیں کبھی
قرآن کا وہ نقطہ علیہ السلام ہے 

سارے فرشتے ان کے پسینے کا ہیں کمال
یعنی کہ قطرہ قطرہ علیہ السلام ہے

قرآن نے کہا ہے انھیں نخل طیبہ 
گویا یہ سارا کنبہ علیہ السلام ہے 

رومال سر پہ باندھ کے شبیر نے کہا 
اے حر ! تمہارا تمغہ علیہ السلام ہے 

دل سے جو ان کا ہو گیا بزم جہان میں 
اللہ کا ہے وعدہ ، علیہ السلام ہے 

نسل یزید مانے نہ مانے مگر رضا 
مہدی کا سارا شجرہ علیہ السلا م ہے 

( شاعر اہلبیت رضا عباس رضا)



Mr. Raza Abbas Raza, a well-known poet of Ahl-e-Bayt, conveyed a message to the believers from our channel Forough-e-Aza about the bill that was presented a few days ago named as "Tahaffuz - e - Bunyad - e - Islam Bill" . He opposed all those things that were not acceptable for Shia Beleivers. These things include the matters related to Daughters of Prophet (PBUH), writing صلی اللہ علیہ وسلم with the name of our beloved Prophet and mentioning Razi Allah instead of علیہ السلام with the names of Ahl-e-Bait. 

He appealed to the PM Imran Khan not to pass this bill at all beacause this bill is a conspiracy to overthrow his government. He said that everyone has the right to liveup to his faith.