05/08/2020

Zakira Hooria Naqvi about Asif Jalali:

      

ذاکرہ سیدہ حوریہ نقوی صاحبہ نے فروغ عزا چینل کے توسط سے مومنین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ملعون اشرف جلالی نے توہین سیدہ (س) ہی نہیں بلکہ توہین رسالت کی ہے کیوں کہ نبی (ص) کا فرمان ہے کہ فاطمہ میرا ٹکڑاہے جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھ محمد (ص) کو ناراض کیا اور جس نے مجھے ناراض کیا اس نے خدا کو ناراض کیا۔ 
محترمہ حوریہ نقوی صاحبہ نے مزید کہا کہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا اس ملعون نے توہین سیدہ ہی نہیں بلکہ توہین پروردگار کی ہے ۔ جیسا کہ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد ہوتا ہے کہ
"اے نبی (ص) کے اہل بیت ! ہم نے آپ کو پاک و پاکیزہ رکھااور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھا جس طرح رکھنے کا حق ہے"۔ 
اور اس ملعون نے ان نیک ہستیوں کو خطا پر کہا ک جنہیں خود خدا نے پاک و پاکیزہ رکھا۔ 
انھوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کے بنیادی عقائد نبی (ص) نے بتائے ، ہم نے مان لیے ، انھوں نے ہمیں بتایا کہ اللہ ایک ہے اس پر ایمان لاو ہم لے آئے، انھوں نے نماز کا طریقہ بتایا ہم نے اپنا لیا، انھوں نے کہا روزہ رکھو ہم نے رکھ لیا، انھوں نے حج کا حکم سنایا ہم نے مان لیا، تو جب ان کی کہی ہر بات ہم نے من و عن تسلیم کی، ان کے کہنے پہ اللہ کو دیکھے بغیر اس کی واحدانیت کا اقرار کیا، ان کی کسی بات کو نہیں جھٹلایا اور جب اسی نبی آخرالزماں (ص) نے اپنی زبان سے کہا کہ فاطمہ میرا حصہ ہے تو ایک ملعون اٹھ کر اسی ٹکڑے کو جھوٹا ثابت کر رہا ہے ، غلط یا خطا پر کہہ رہا ہے تو اب جو لوگ رسول (ص) کا کلمہ پڑھتے ہیں ان پر واجب ہے کہ اس اشرف جلالی کے خلاف آواز اٹھائیں۔



Zakira Syeda Hurriya Naqvi released a video message for the Momineen through Forough Aza channel  which she said that the accursed Ashraf Jalali has not only insulted Syeda (SAW) but also blasphemed the Prophet because the Prophet (SAW) has said that the one who made her angry, made me angry.
Ms. Hurriya Naqvi added that it would not be unreasonable to say that this accursed person has not only insulted Syeda but also insulted God because he has blamed those people who were kept pure by God Himself.
She said that the basic beliefs of Islam were taught to us by the Prophet (SAWW) and we accepted them wholeheartedly because we accept our Prophet SAWW as Sadiq and Ameen but When Prpohet SAWW said that Fatima S.A is a part of mine , Ashraf jalali stood up and started proving her wrong.Now it is the  duty of each n every true follower of Muhammad SAWW to raise his/her voice against this person