01/08/2020

Allama Asif Raza Alvi Aik Raaz se parda hata dia - Maqsad e Hussain:



 علامہ آصف رضا علوی صاحب نے دربار بی بی پاک دامن کے احاطہ میں،  مجلس بسلسلہ شہادت جناب مسلم بن عقیل، سے خطاب کیا۔
انھوں نے فضائل مولا حسین (ع) بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ واحد ہستی ہیں جو مدینے میں موجود قاتلان سادات کو کربلا تک لے گئے اور انھیں بے نقاب کیا۔ مدینے میں سادات کے چار افراد شہید ہوۓ   ہوئے ، پہلے   نبی (ص) کو  مدینہ میں  شہید کیا  گیا، قاتل چھپے رہے،  پھر بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ کو شہید کیا گیا مورخ نے گستاخ اور حملہ کرنے والوں  کو چھپا دیا ، مولا علی (ع) کو مسجد میں ضربت لگائی، ضربت لگانے والا تو سامنے آگیا مگر  اسے بھیجنے والے چھپے رہے، امام حسن (ع) کو زہر ان کی زوجہ کے ہاتھوں دلوایا گیا لیکن زہر پہنچانے اور بھجوانے والے چھپے رہے ۔
مولا حسین (ع) نہ صرف ان تمام قاتلوں کو نکال کر کربلا کے میدان تک لے گئے بلکہ ان کی آنے والی نسلوں تک کی پہچان کرا دی۔ مولا نے اپنے آخری خطبے میں فرمایا " میں تم میں ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں جنہوں نے مجھے میرا نانا کی پشت پر دیکھا ہے ، ان کے کاندھوں پر دیکھا ہے پھر کیوں مجھے قتل کرنے آئے ہو؟" جواب آیا علی کی دشمنی  میں ۔۔۔ مولا نے فرمایا " پس جان لو ، ان کی نسلوں میں جو بھی میرے بابا علی کی ولایت کا دشمن ہوگا وہ میرے قاتلوں میں سے ہے" ۔
انھوں نے کہا کہ آج ہم جس بی بی کے دربار میں بیٹھے ہیں اس بی بی کا بھی اسلام پر بہت احسان ہے ۔ بی بی رقیہ سلام اللہ علیہ حضرت عباس علمدار کی بہن جنہوں نے اپنے چھ بیٹے، دو بیٹیاں، اپنا شوہر ، اپنے سر کی ردا، سب کربلا میں امام حسین (ع) پر قربان کر دیا۔ آخر وقت مولا کے ذوالجناح کو تیار کیا اور آخر وقت تک بی بی زینب سلام اللہ علیہ کے ساتھ رہیں مگر ہمت میں فرق نہ آیا۔ کوفہ کے صدر دروازے پر پہنچ کر اس بی بی نے سر 
حضرت مسلم بن عقیل سے بس ایک سوال کیا کہ میرے دو شہزادے محمد و ابراہیم آپ کے ساتھ روانہ کیے تھے۔ ان کی کوئی خبر ۔۔۔۔۔۔۔ !!!


Allama Asif Raza Alvi Aik Raaz se parda hata dia - Maqsad e Hussain





Allama Asif Raza Alvi recited majlis e aza at Haram Bibi Pak Daman Lahore on 1 August 2020 in which he described that what was the purpose of Imam Hussain in Karbala Why Imam stood against Yazid?
He also recited the masaib of Hazrat Muslim bin Aqeel and Bibi Ruqiya. He said that Hazrat Muslim was the first shaheed of Karbala .This Majlis was officially recorded by Our Network Farogh e Aza . You can watch the video above