21/08/2020

Allama Riaz Hussain Rizvi 1st Muharram Majlis 2020:




علامہ ریاض حسین رضوی لاہور میں ایک عشرہ محرم پڑھ رہے ہیں۔ آج عشرہ کی پہلی مجلس سے خطاب پر انکا کہنا تھا کہ شاید پاکستان واحد ملک ہے جہا ں ہمیں صف عزا بچھانے کی اجازت ہے ہم جناب وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے کہا کہ اس سے بڑی ہماری خوش قسمتی کیا ہوگی کہ ہم نئے سال کی ابتدا ء  ذکر ِامام حسین ؑ سے کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جی یہ محرم تو اسلامی سال کا آغاز ہے اور شیعہ رونے اور ما تم سے اسکی ابتداء کر رہے ہیں یہ ایک اعتراض ہے جو کہ بہت عرصے سے چل رہا ہے۔ ہمارے ملک میں بہت سے مذاہب کے لوگ رہتے ہیں مگر ایک بات واضح ہے کہ ہمارے ذہنوں میں کسی کے لیے ذرہ برابر بھی نفرت نہیں ہے کیونکہ ہمارا تعلق اس گھرانے سے ہے جو نفرت نہیں بلکہ محبت کا درس دیتے ہیں۔ہماری تمام عالم اسلام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان مجالس میں شرکت کرو کیونکہ اگر ان پاک ہستیوں کی دہلیز پر حر بھی چل کر آجائے تو علیہ سلام بن جاتا ہے۔ اس ذکر میں تفریق پیدا نا کرو کہ مجلس میں صرف شیعہ جاتے ہیں یہ مجلس امام حسین ؑ کی ہے اور ہمارا سوا ل ہے کہ اگر امام حسین ؑ جیسا ہیرا تم نے شیعوں کو دے دیا ہے تو اپنے پاس رکھا ہی کیا ہے؟حسین ؑ کا نام آتے ہی لوگوں کے ذہن میں شیعہ لفظ آجاتا ہے۔

Allama Riaz Rizvi is reciting Majalis of Ashra e Muharram in Lahore . In his 1st Majlis he thanked PM Imran Khan for giving  permission of Majalis and azadari . Pakistan is the only country where we can do azadari easily in this situation . He also said that Muharram is the start of Islamic year and we are starting this year with the zikr of Imam Hussain people say why Shia start new year with Azadari and grief . In our country people of different sects live but we assure that we do not have any hate for anyone because ahlebait gave us the message of love and peace . We request all sects to join us in majalis because these are the majalis of Imam Hussain a.s . if we want succeed in Life and after life you have to follow Imam Hussain a.s