13/08/2020

Moqaddus Kazmi reply to Saifi Ali Khan:



سید مقدس کاظمی نے ہمارے چینل فروغ عزا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے اس پروردگار کاجس نے ہمیں پہلی فتح تب دی جب جلالی پر FIRکٹی ، دوسری تب جب وہ جیل پہنچا اور تیسری آج جب اسکی ضمانت خارج ہوئی عدالت میں کیا ماحول تھا وہ شاید لفظو ں میں بیان نہ کیا جا سکے بس اتنا کہ رہا ہوں کہ سنانے والے بھی رو رہے تھے اور سننے والا بھی رو رہا تھااور ایسا ہوتا بھی کیوں نہ کہ رسولؐ اللہ کی اکلوتی بیٹی کی اہانت ہوئی ہے۔اور ایک بہت خوش آئین بات یہ تھی کہ صرف شیعہ وکلا نہیں بلکہ اہلسنت وکلا بھی ساتھ تھے کیونکہ یہ صرف فقہِ جعفریہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا یہ مسئلہ ہے اور الحمدللہ تمام امت اس کیس میں پاک بی بی فاطمہ ؑ کے ساتھ ہے۔
دوسری بات یہ کہ ایک وکیل صاحبہ سیفی علی خان نے ایک بات کی ہے اس حوالے سے میں یہ بات کہنا چاہوں گا۔ کہ یہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہم اسے بنانا چاہتے ہیں۔ہم نے دیکھا کہ اسمبلی میں اس کے خلاف قرارداد منظور ہوئیں،آستانوں کے گدی نشینوں نے اسے بے دخل کر دیا۔ آپ نے دیکھا کہ اہلسنت کے مدارس نے اس سے اظہار ِ لاتعلقی کیا۔اب اس کے بعد کوئی بات رہ نہیں جاتی آپ جانتی ہیں کہ آپکی  کی شخصیت متنارع ہے ۔ اور آپ کے شامل ہونے سے عدالت کو اور تمام اداروں کو یہ تاثر جائے گاکہ یہ مقدمہ فرقہ واریت کی بنیاد پر مبنی ہے۔ پھر آپ نے یہ بات کہی کہ مقدس کاظمی بک گیا ہے تو آؤ پاک غازی کے علم کے نیچے اور علم پر ہاتھ رکھ کر کہو کہ میں بک گیا ہوں۔
کیا ثبوت ہے اس بات کا تمھارے پاس؟ میں ایک سید زادہ ہوں کیا میں اپنی دادی کی ناموس کا سودا کروں گا َ؟
یہ بات یادرکھیں جو آج بھی سادات کا احترام نہیں کرتا اس کا تعلق لشکرِیزید سے ہے۔اگر وہ کربلا میں ہوتا تو یزید کی فوج میں ہی ہوتا اگر نبی پاکؐ کے دور میں ہوتا توابوجہل کے ساتھ ہوتا۔
ٓآپ تو کہ رہی تھیں جلالی کی ضمانت ہو جائے گی مگر آ ج نہیں ہوئی؟؟ اگر ہم بکے ہوتے تو اس کی ضمانت کیوں خارج ہوتی؟
شرم کرو اور اپنے الفاظ واپس لواور معذرت کرو۔
ٓآخر میں مومنین کو پیغام کہ عدالت میں وہ حقیقی وکیل ِ زہراؑ موجود تھے جنہوں نے دن رات محنت کی اس جلالی کو جیل پہنچانے میں اور آج عدالت میں کوئی نام نہاد وکیل  زہرا ؑ موجود نہیں تھا کیونکہ وہاں ستر ہزار نہیں ملنا

In a video message Moqaddus Kazmi said that by the grace of Allah the bail of jalali has been rejected and the very good thing about this case that all ahlesunnat and ahletashi are together in this case . I would like to thanks everyone who supported us for Bibi Fatima Zahra s.a

No comments: