14/08/2020

Muharram me Majalis ki Permission Mil gai:






اللہ کے فضل و کرم اور امام زمانہ (ع) کی تائید و نصرت سے 12 اگست 2020 کو ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے عشرہ محرم الحرام کے لیے ایس او پیز کا لیٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، تمام ڈی سی صاحبان اور متعلقہ انتظامیہ کو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عشرہ محرم الحرام 2020 کے لیے وزارت داخلہ پاکستان کی طرف سے جو لیٹر 13 اگست 2020 کو جاری کیا گیا ہے انھی ہدایات کو مد نظر رکھا جائے گا۔ہم ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے شکر گزار ہیں۔
 عزاداران امام حسین (ع) ایک نہایت اہم نقطہ ذہن نشین کر لیں کہ یوم علی (ع) کے سلسلے میں جو حکم نامہ اس وقت وزارت داخلہ نے جاری کیا تھا وہ اب کینسل تصور ہو گا۔ اگر مقامی انتظامیہ مجالس اور جلوس کے بارے میں آپ کو تنگ کرے تو آپ موجودہ لیٹر کی کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو آگاہ بھی کریں۔
علاوہ ازیں ، اللہ کی مہربانی سے دو دن قبل ایک اچھی خبر سامنے آئی کہ عدالت نے آصف جلالی کی ضمانت خارج کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک قابل افسوس واقعہ بھی سامنے آیا کہ ملت تشیعہ کے دو وکلا گروپس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جس طرح المصطفے لائیرز فورم، اتحاد ملت فورم اور دیگر علما کرام کی کوششیں قابل تحسین ہیں کہ انھوں نے لمحہ بہ لمحہ اس معاملے پر نظر رکھی اور آصف جلالی کی گرفتاری سے لے کر ضمانت خارج ہونے تک تمام معاملات مد نظر رکھے اسی طرح محترمہ سیفی علی خان اور جناب   غلام مرتضے ایڈووکیٹ کی کوششیں بھی ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔
اس لیے ملت جعفریہ کی ان تمام لوگوں سے بہت ادب سے گزارش ہے کہ اس حساس معاملے کو اتحاد و وحدت کے ساتھ لے کر چلیں تا کہ ملت تشیعہ جناب رسول خدا (ص) اور بی بی فاطمہ (س) کی بارگاہ میں سرخرو ہو سکیں۔عزاداران بلا خوف و خطر عزاداری امام حسین (ع) برپا کریں اور کسی بھی ملا یا شر پسند سے بالکل نہ ڈریں۔ ہر آنے والی رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)


By the grace of Allah and with the support of Imam -e- Zamana (AS), on 12 August 2020, the Home Department Punjab issued a letter of SOPs for the 10th of Muharram to the Police Department Punjab, all DCs and the concerned departments. It was mentioned that the letter issued by the Ministry of Home Affairs of Pakistan on 13 August 2020 for the 10th of Muharram 2020 will be followed.We are grateful to Home Department Punjab on behalf of Millat -e- Jafaria Pakistan.
 Azadaran -e- Imam Hussain (AS) should keep in mind a very important point that the order issued by the Ministry of Interior in connection with Yum -e- Ali (AS) will now be considered as canceled. If the local administration bothers you about meetings and processions, keep a copy of your current letter and also inform the administration in this regard.
In addition, by the grace of Allah Almighty ,two days ago, the good news came out that the court has canceled the bail of Asif Jalali. In this regard, a tragic incident also came to know that there was a bitter argument between two groups of Shia lawyers. Just as the efforts of Mustafa Lawyers Forum, Ittehad-e-Millat Forum and other scholars are commendable, they kept an eye on all matters from the arrest of Asif Jalali till the release of bail.In the same way we are also proud of the efforts of Ms. Saifi Ali Khan and Mr. Ghulam Murtaza Advocate.

Therefore, they all are requested to take this sensitive issue with unity so that the Shia nation can be prosperous in the presence of the Holy Prophet (SAWW) and Bibi Fatima (SA).All azadaran -e- Amam Hussain (AS) should held majalis without fear and danger and should not be afraid of any mullah or evil person at all. Fight every obstacle that comes your way. May Allah be with us all (Ameen)

No comments: