07/08/2020

Zakireen aur Ullama Per FIR:





۴ اگست۲۰۲۰ کو آصف جلالی کی عدالت میں پیشی تھی  اور شیعہ نمائندگان،علما و زاکرین بھی اسی دن عدالت پہنچے اس کے ساتھ ساتھ مومنین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی  ان سب نے امن کا پیغام دیتے ہوئے اپنے آپ کو غلامان اہلبیت ثابت کیا کیونکہ جلالی کی طرف سے بھی  اس کے مدرسے کے طلبہ اور مدرسین بھی وہاں پہنچے ہوئے تھے۔اس لیے شیعان ِ حیدرِ کرارؑ اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے وہاں جناب سیدہ کے حق کے لیے پہنچے۔اس دن جلالی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا اور مزید ۴۱ دنوں کے لیے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور اسکی اگلی پیشی  ۱۸ اگست کو ہوگی۔
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ شر پسند عناصر کی طرف سے ایک نئی نا ختم ہونے والی غالی مقسر کی بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یاد رہے کہ عدالت میں تمام علما و ذاکرین نے یہ بات طے کی تھی کہ ہم اپنے اختلافات کسی اور پلیٹ فارم پر حل کر لیں گے مگر اس مقدمے میں ہم متحد اور یکجا ہیں 
ٓآپ مومنین سے گزارش ہے کہ ان معاملات میں اپنے تمام غیر ضروری اختلافات کو بھلا دیں  سوشل میڈیا پر کسی صورت بھی ایک دوسرے کو مقصر اور غالی مت کہیں بلکہ متحدرہیں اور سب ایک پلیٹ فارم پر حق جناب ِ سیدہؑ کے لیے کھڑے ہوں یہ دشمن کی ایک سازش ہے کہ تمام مومنین کو آپس میں ایسی بحث میں الجھا دیا جائے اور ہم اپنے مقصد سے دور ہو جائیں۔اس وقت ہم سب کا شرعی فریضہ ہے کہ خود کو ایک سچا مومن اور شیعانِ علی ؑ ثابت کریں۔
ہماری تمام علما و ذاکرین سے بھی اپیل ہے کہ اپنی تقاریر اورمجالس میں اتحاد ِ ملت اور اتحاد بین المومنین کا پیغام دیں۔
اس موقعہ پر ایک عجیب چیز دیکھی گئی کہ جو علما و ذاکرین اس دن عدالت گئے ان کے خلاف FIRدرج کی جا چکی ہے اور اس میں یہ بات لکھی ہے کہ پیش ہونے والے شرکا نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جو کے بلکل غلط ہے یہ بات واضح تور پر دیکھی جا سکتی ہے تمام شرکا اپنا آئینی حق سمجھتے ہوئے وہاں پہنچے اور کسی پاکستان کے کسی ادارے یا حکومت کے خلاف کوئی نعرے بازی نہیں کی۔ ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس FIR کو خارج کیا جائے






4 August 2020 was the day of case hearing of Asif Jalali in Model Town High court . All shia leaders , Ullama , zakireen and momineen reached their for Haq e Bibi Fatima Zahra . The students from Asif Jalali's madrasa was also their 
All zakireen and Ullama said in their video messages that we will set our internal differences at some other platform but in this case we all are united and against asif jalali but after these video went on social media some people start doing propaganda against each other . We request everyone to please be united at this time .
After 4 August now a FIR has been launched against shia , zakireen and ullama that they did protest  against government  which is totally wrong you can see every video . All public gathered there as their right to show support to their Sect but they did not say anything about government

We appeal government and authorities to cancel this FIR .

No comments: